...

یومِ آزادی: سندھ پولیس کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

کراچی، 13 اگست 2026ء: یومِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے صوبے بھر میں غیرمعمولی اور مربوط حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ یومِ آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تمام تقریبات، اجتماعات اور اہم مقامات پر مؤثر نگرانی کے ساتھ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے شاہراہوں، اہم تنصیبات، رہائشی و تجارتی علاقوں اور دیگر حساس مقامات کے اطراف پولیس پٹرولنگ اور نگرانی بڑھانے کا بھی حکم دیا۔

جاوید عالم اوڈھو نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو خود سیکیورٹی بریفنگ دیں اور حفاظتی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کریں۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو بھی امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی فیلڈ موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں سے متعلق شہریوں کو بروقت آگاہ کرنے اور اہم مقامات پر ٹریفک پولیس کی مناسب نفری تعینات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پہلے سے مکمل کیے جائیں۔ ان کے مطابق امن و امان کے استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ایک ٹیم کے طور پر فرائض انجام دینا ہوں گے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مقام پر مشکوک سرگرمی، مشتبہ شخص، لاوارث گاڑی، بیگ، بریف کیس یا مشکوک پارسل نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.