اے این ایف کی خیبر میں بڑی کارروائی 144 کلوگرام چرس برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خیبر پختونخواہ میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 144 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 8 ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق، 4 نومبر 2025 کو پولیس اسٹیشن آر ڈی خیبر پختونخواہ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر میں پتھریلی چٹانوں کے درمیان عارضی طور پر چھپائی گئی ہے، جسے رات کی تاریکی میں پنجاب منتقل کیا جانا تھا۔

کارروائی کے دوران اے این ایف ٹیم نے ڈمپنگ سائٹ پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ اطلاعات کے مطابق یہ منشیات باڑہ کے بدنام زمانہ ڈی ٹی او کے نیٹ ورک کی تھیں، جو آفریدی قبیلے کے مشہور اسمگلروں پر مشتمل ہے۔

ترجمان کے مطابق، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اے این ایف کے مطابق ان کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں منشیات سے پاک پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

WhatsApp Image 2025 11 05 at 4.03.23 PM WhatsApp Image 2025 11 05 at 4.03.23 PM 2 WhatsApp Image 2025 11 05 at 4.03.24 PM

71 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کی خیبر میں بڑی کارروائی 144 کلوگرام چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!