ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سرجانی پولیس کی بروقت کارروائی گلستانِ جوہر سے چوری شدہ کار چند گھنٹوں میں برآمد
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیاں سولجر بازار، محمود آباد اور سچل تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں 1 اسٹریٹ کرمنل، 1 منشیات فروش، 2 گٹکا ماوا فروش اور 2 اشتہاری شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن، 520 گرام چرس، 180 پڑیاں گٹکا ماوا، ایک موٹر سائیکل، چار رکشے اور نقدی رقم برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
