شاہ لطیف پولیس کی کارروائی — خواتین کو لالچ دے کر فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی — شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو دھوکہ اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والے گروہ کو بے نقاب کردیا۔ کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک خاتون کو محفوظ حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

کراچی میں جائیداد خرید و فروخت کرنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والا گروہ بے نقاب — لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے۔ یہ گروہ غریب اور مجبور خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھنسا کر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مجبور کرتا تھا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ آٹھ سال قبل نواب شاہ سے لاپتہ ہونے والی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون کو بھی اس گروہ نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا تھا، جسے اب پولیس نے کارروائی کے دوران بازیاب کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، عبدالستار، عرفان، کنیز اور مسکان کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

شاہ لطیف پولیس کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور فحاشی کے اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں تک بھی پہنچنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 11 02 at 3.26.51 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 02 at 3.26.51 PM 2

69 / 100 SEO Score

2 thoughts on “شاہ لطیف پولیس کی کارروائی — خواتین کو لالچ دے کر فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!