ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی بڑی کارروائی — بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

کراچی — محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ نے حب ریور چیک پوسٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر احمد ولد نبی بخش کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

شاہ لطیف پولیس کی کارروائی — خواتین کو لالچ دے کر فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ گرفتار

انچارچ نارکوٹکس ویسٹ فیاض شاہ کے مطابق گرفتار ملزم طویل عرصے سے بلوچستان سے کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ ویلیو تقریباً 90 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم رکشے کے ذریعے نہایت مہارت اور چالاکی سے منشیات اسمگل کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف سندھ انسدادِ منشیات ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انچارچ فیاض شاہ نے کہا کہ شہرِ قائد کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!