رینجرز کی لیاری میں بڑی کارروائی — وصی اللہ لاکھو گروپ کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر اسلحے سمیت گرفتار

کراچی — پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم محمد اسماعیل عرف تامبا علی ولد تار محمد کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

شاہ لطیف پولیس کی کارروائی — خواتین کو لالچ دے کر فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ گرفتار

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2005 میں ایم کیو ایم (لندن) اور 2008 میں وصی اللہ لاکھو گروپ کے ذریعے لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ میں شامل ہوا تھا۔ اس نے لسانی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ترجمان کے مطابق، ملزم مختلف کارروائیوں میں وصی اللہ لاکھو، شرجیل داوا، نثار میمن، رضوان پینڈو، تاج محمد عرف تاجو، محسن باوا اور رضوان عرف موٹا کے ساتھ شامل رہا۔ ملزم 11 سے زائد قتل و اقدامِ قتل کے واقعات سمیت 50 سے زیادہ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کراچی آپریشن کے دوران ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا۔ وہ 2020 میں تھانہ کلاکوٹ اور 2023 میں تھانہ شاہ فیصل کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، تاہم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ روپوش ہوگیا۔ ملزم بیرون ملک مقیم لیاری گینگ وار کمانڈر تاج محمد عرف تاجو سے بھی رابطے میں تھا۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “رینجرز کی لیاری میں بڑی کارروائی — وصی اللہ لاکھو گروپ کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر اسلحے سمیت گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!