کراچی میں جائیداد خرید و فروخت کرنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والا گروہ بے نقاب — لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی — اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) / سی آئی اے کی بڑی کارروائی کے دوران لیاری گینگ کے بدنامِ زمانہ بھتہ خور شکیل بادشاہ گروہ کے تین اہم کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کو نارتھ کراچی کے صنعتی علاقے سے حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔

شارع فیصل پر تیز رفتار کاروں کی ریس خوفناک حادثے کا سبب موٹر سائیکل سوار اور کار سوار زخمی

گرفتاری کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ بھی کی، تاہم ایس آئی یو اہلکاروں نے جوابی حکمتِ عملی کے ذریعے تینوں ملزمان کو بغیر کسی نقصان کے گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کی شناخت تنویر، شکیل اور وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین نائن ایم ایم پستول اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ گروہ جائیداد خریدنے اور بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث تھا۔ ملزمان ایجنٹ بن کر پراپرٹی مالکان کی تفصیلات حاصل کرتے اور بعد ازاں غیر ملکی نمبروں سے انہیں فون کر کے بھتہ طلب کرتے تھے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق گروہ کا سرغنہ اب تک شہریوں سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرچکا ہے، جب کہ ریکی کرنے والے کارندوں کو فی ٹارگٹ 90 ہزار سے 2 لاکھ روپے ادا کیے جاتے تھے۔ رقم آن لائن جاز کیش اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 11 02 at 3.26.04 PM 1

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں جائیداد خرید و فروخت کرنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والا گروہ بے نقاب — لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!