کراچی — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک اسٹریٹ کرمنل، ایک منشیات فروش، چار گٹکا ماوا فروش اور ایک مفرور شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، 1070 گرام چرس، 837 پڑیاں گٹکا ماوا، تین موبائل فون اور 11,660 روپے نقدی برآمد کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائیاں تھانہ پی آئی بی، بہادر آباد، جمشید کوارٹرز، مبینہ ٹاؤن، سچل اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں کی گئیں۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

