کراچی: انڈس چورنگی پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، شہریوں نے مشتعل ہو کر گاڑی کو آگ لگا دی

کراچی (تشکر نیوز) — شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ کورنگی انڈس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج میں منشیات سے آگاہی سیمینار، ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا کا خطاب

عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک اہلکاروں نے ڈمپر کو رکنے کا اشارہ دیا تھا، تاہم ڈرائیور نے حکم نظر انداز کرتے ہوئے تیز رفتاری سے موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ محمد اقرار ولد محمد اصرار کے نام سے ہوئی، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ حادثہ صبح 9 سے ساڑھے 9 بجے کے درمیان پیش آیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک اکمل رائے کے مطابق حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا جب کہ اہلکار ٹریفک کنٹرول کر رہے تھے۔

حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ڈمپر مالکان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کچرا بھرا ہوا تھا اور یہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ استعمال تھی۔ انہوں نے گاڑی جلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

موقع پر موجود شہریوں نے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کی لاپرواہی سے روزانہ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، مگر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایسے ڈرائیوروں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی: انڈس چورنگی پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، شہریوں نے مشتعل ہو کر گاڑی کو آگ لگا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!