بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج میں منشیات سے آگاہی سیمینار، ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا کا خطاب

کراچی (تشکر نیوز) — بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج (BIC) کے زیرِ اہتمام اور روٹری کلب آف کراچی کے تعاون سے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرینِ تعلیم، طلبہ اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کا نائب امیر قاری امجد ہلاک

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا نے منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے معاشرتی اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے معاشرتی سطح پر مشترکہ جدوجہد ضروری ہے۔

اس موقع پر ساوتھ زون پولیس کی جانب سے اساتذہ اور طلبہ کو منشیات کے نقصانات، ان کی پہچان اور بچاؤ کے عملی طریقوں پر ایک جامع پریزنٹیشن دی گئی۔

مقررین نے زور دیا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے والدین کی نگرانی، تعلیمی اداروں کا تعاون اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ نہایت اہم ہے۔ نوجوانوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور منفی رجحانات سے اجتناب کی تلقین کی گئی۔

سیمینار میں روٹری کلب آف کراچی کی صدر نائلہ مسعود، ٹرائی فِٹ کے سی ای او احمر اعظم، بیکن ہاؤس کی ہیڈ صنم پھٹان اور ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا نے خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ کے لیے سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا، جبکہ شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

انتظامیہ نے اعلان کیا کہ آئندہ مرحلے میں والدین کے لیے خصوصی آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ منشیات کے خاتمے کے لیے مشترکہ شعور کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج میں منشیات سے آگاہی سیمینار، ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا کا خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!