کراچی (تشکر نیوز) — شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں گزشتہ شب پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے عادی ملزم کے اہم انکشافات سامنے آگئے۔ گرفتار ملزم ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں اسٹریٹ کرائم، موبائل اور زیورات چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث نکلا۔
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP کے مطابق پولیس مقابلہ سخی حسن قبرستان سیکٹر 14B شادمان ٹاؤن کے قریب ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کے دو ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد یوسف عرف انڈا ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی شناخت عامر ولد نور محمد اور فروز ولد نامعلوم کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ایک منظم گینگ کا رکن ہے جو خواتین کے ساتھ مل کر سونے کے زیورات چھیننے کی وارداتیں بھی کرتا رہا ہے۔ ملزم نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ CCTV فوٹیج میں بھی اسے واردات کرتے دیکھا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ زندہ راؤنڈز اور دو عدد بٹن والے موبائل فون برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزم اور فرار ساتھیوں کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں:
1️⃣ ایف آئی آر نمبر 747/2025 — دفعات 353/324/34 ت پ کے تحت، تھانہ شاہراہ نور جہاں
2️⃣ ایف آئی آر نمبر 748/2025 — دفعہ 23(i)A کے تحت، تھانہ شاہراہ نور جہاں
مزید معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم پہلے سے بھی تھانہ پاکستان بازار اور تھانہ شاہراہ نور جہاں کے مقدمات میں مفرور ہے۔
پرانے مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:
-
FIR No. 262/2014 — PS Bilal Colony
-
FIR No. 37/2020 — PS Iqbal Market
-
FIR No. 334/2021 — PS SIU
-
FIR No. 450/2025 — PS Pakistan Bazar
-
FIR No. 658/2025 — PS Shahrah Noor Jahan
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

