کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر دوسرے روز بھی شہریوں پر ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان عائد کر دیے گئے۔

اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر — ایڈمرل نوید اشرف کا جنگی تیاری پر زور

ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے ای چالان کے دوسرے روز کے 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق 4 ہزار 301 شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 2 ہزار 290 چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے، جبکہ 845 چالان تیز رفتاری، 655 بغیر ہیلمٹ، 306 لال سگنل جمپ کرنے اور 162 چالان موبائل فون کے استعمال پر عائد کیے گئے۔

اس کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ پر 15، ون وے کی خلاف ورزی پر 16، اوور لوڈنگ پر 4، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 6، رانگ وے پر آنے پر 33 اور کالے شیشے والی گاڑیوں پر 30 چالان کیے گئے۔

حکام کے مطابق ای چالان سسٹم کے نفاذ سے ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری آرہی ہے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی تلقین کی گئی ہے۔

One thought on “کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!