اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر — ایڈمرل نوید اشرف کا جنگی تیاری پر زور

اسلام آباد (ڈی جی پی آر نیوی) — پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔

مدینہ کالونی پولیس کی بڑی کارروائی — قتل و ڈکیتی میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کانفرنس کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مستقل جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ علاقائی بحری سلامتی، امن اور استحکام کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں، جاری منصوبوں اور آئندہ ایونٹس کا جامع جائزہ پیش کیا گیا، جن میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کی تیاریاں بھی شامل ہیں — جو بلیو اکانومی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

واضح رہے کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز شرکت کرتے ہیں تاکہ پاک بحریہ کی پالیسیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

One thought on “اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر — ایڈمرل نوید اشرف کا جنگی تیاری پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!