مدینہ کالونی پولیس کی بڑی کارروائی — قتل و ڈکیتی میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اسٹریٹ کرمنل رضوان ولد جان محمد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔

افغان خارجی دہشتگرد کا اعترافی ویڈیو بیان وائرل — کہا: قاری محمد سے بیعت کر کے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہا تھا

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران ملزم کے قبضے سے غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ رضوان ماضی میں بھی قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جن میں شامل ہیں:

  1. مقدمہ الزام نمبر 38/13 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سعید آباد۔

  2. مقدمہ الزام نمبر 64/13 بجرم دفعہ 302/34 ت پ تھانہ سرجانی۔

کارروائی ایس ایچ او سب انسپکٹر افتخار تنولی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کی۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “مدینہ کالونی پولیس کی بڑی کارروائی — قتل و ڈکیتی میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!