کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق شہر کو حب پمپنگ اسٹیشن کے علاوہ تمام پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر کو یومیہ مجموعی طور پر 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، جن میں سے 100 ملین گیلن پانی حب پمپنگ اسٹیشن سے فراہم کیا جاتا ہے۔
مچھر کالونی میں کمسن بچے کو زخمی کرنے والے ڈکیت گرفتار، واردات کا ماسٹر مائنڈ بھی پولیس کی گرفت میں
ترجمان کے مطابق اس وقت شہر کو 550 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ 100 ملین گیلن پانی کی کمی حب کینال کی بندش کے باعث ہے۔ واپڈا انتظامیہ کی حدود میں آنے والی حب کینال کو 48 گھنٹوں کے لیے بند رکھا گیا ہے، جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن سے فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
کراچی واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور ضرورت کے مطابق ہی استعمال کریں۔ ترجمان نے کہا کہ حب پمپنگ اسٹیشن کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوتے ہی شہریوں کو فوری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔