ایئرپورٹ سے آنے والی فیملیز کو لوٹنے والا گینگ گرفتار، ملزمان پولیس کیپ اور کرائے کی کار استعمال کرتے تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والی فیملیز کو لوٹنے والا کار گینگ گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر گارڈن کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا۔

حب کینال بندش سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی، واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے احتیاط کی اپیل کردی

گرفتار ملزمان کی شناخت حماد اور حیدر رضوی کے ناموں سے ہوئی ہے، جو مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان پولیس کیپ اور ٹی شرٹس پہن کر خود کو اہلکار ظاہر کرتے تھے اور ایئرپورٹ سے آنے والی فیملیز کی ریکی کے بعد ان سے موبائل فون، طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹ لیتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان وارداتوں میں کرائے کی گاڑیوں کا استعمال کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے رواں سال ایک بیرون ملک سے آنے والی فیملی سے 2000 پاؤنڈ، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹے، جبکہ تیموریہ کے علاقے میں 220 یورو اور فون چھینا۔

ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ ملزمان سال 2022 میں ناگن چورنگی، فائو اسٹار چورنگی اور کے ڈی اے چورنگی کے قریب بھی لوٹ مار کرچکے ہیں، جہاں شہریوں سے قیمتی موبائل فون اور نقدی رقم چھینی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

One thought on “ایئرپورٹ سے آنے والی فیملیز کو لوٹنے والا گینگ گرفتار، ملزمان پولیس کیپ اور کرائے کی کار استعمال کرتے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!