لیاری میں رینجرز کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار — اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری بغدادی سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق — نائب وزرائے اعظم کی مشترکہ نیوز کانفرنس

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعظم، فیض محمد، محمد اسماعیل، ذاکر علی، حبیب اللہ عرف بابا اور ارشد شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران 12 بور شاٹ گن (رپیٹر) برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق رینجرز نے ابتدائی کارروائی میں تین ملزمان اعظم، فیض محمد اور اسماعیل کو گرفتار کیا، جن کی نشاندہی پر ان کے مزید تین ساتھی ذاکر علی، حبیب اللہ عرف بابا اور ارشد کو بھی کامیاب آپریشن کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور نقدی چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ ملزم ارشد دیگر ملزمان کو ٹیکنیکل سہولتیں فراہم کرتا تھا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو اسلحہ سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مشتبہ افراد کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ ترجمان نے یقین دلایا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!