کراچی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
تھانہ ساحل پولیس کی بڑی کارروائی، فیز 8 سے خطرناک ڈکیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے پروفائلنگ کے دوران ایک مشکوک مسافر کے دستی سامان کی فوری اسکریننگ کی۔ تلاشی کے دوران ہینڈ کیری بیگز سے مختلف ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی جس کی مالیت پاکستانی 83 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کرنسی میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، ملائیشین رنگٹ اور پاکستانی روپے شامل ہیں۔
اے ایس ایف نے برآمد شدہ کرنسی قبضے میں لے کر ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا۔
ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔
