کراچی: تھانہ ساحل پولیس نے فیز 8 ساحل سمندر کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 5 رکنی ڈکیت گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران وارداتوں میں استعمال ہونے والے 4 غیر قانونی پستول برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز، بریسلٹس، شناختی کارڈز اور قیمتی گھڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل کے ناموں سے ہوئی:
-
انیس ولیم ولد ولیم معراج
-
امجد ولد خلیل احمد
-
سونو ولد عارف کھوکھر
-
زیشان علی ولد شوکت علی
پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی زیشان حیدر ولد محمد اقبال رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے متعدد اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ان کے قبضے سے برآمد سامان تھانہ ساحل اور درخشاں کی درج ذیل وارداتوں میں چھینا گیا تھا:
-
مقدمہ نمبر 796/25 دفعہ 397/34 ت پ، تھانہ درخشاں
-
مقدمہ نمبر 282/25 دفعہ 397/34 ت پ، تھانہ ساحل
-
مقدمہ نمبر 283/25 دفعہ 397/34 ت پ، تھانہ ساحل
پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید مقدمات بھی درج کرلیے ہیں:
-
مقدمہ نمبر 285/25 دفعہ 399/34 ت پ، تھانہ ساحل
-
مقدمہ نمبر 286/25 دفعہ 23(I)A، تھانہ ساحل
-
مقدمہ نمبر 287/25 دفعہ 23(I)A، تھانہ ساحل
-
مقدمہ نمبر 288/25 دفعہ 23(I)A، تھانہ ساحل
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں شہریوں کو لوٹنے والا ایک منظم گینگ گرفتار ہوا ہے جو دفاع، فیز 8 اور اطراف کے علاقوں میں سرگرم تھا۔
