بلاول بھٹو زرداری: ہمارا مقابلہ کسی صوبے یا شہر سے نہیں، پورے ملک سے ہے — سندھ ترقی میں نمبر ون ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی ملک بھر کے لیے ایک مثال ہے، ہمارا مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں بلکہ ملک سے ہے، جس میں ہم نمبر ون ہیں۔

ڈپٹی کمشنر وسطی طہ سلیم کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو قطرے پلائے گئے

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیرپور کا اکنامک زون دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں شامل ہے، جو قائم علی شاہ کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا اور آج یہ سندھ حکومت کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پورے ملک کی کامیابی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے، دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک کے پاس بھی اس نوعیت کا فلاحی منصوبہ نہیں۔ یہاں تک کہ پی ٹی آئی حکومت نے بھی امداد کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کا ہی نظام استعمال کیا۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ میں بچوں، صحافیوں، ڈاکٹرز اور نرسز کی نسل کشی کی گئی ہے۔ ہم غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، اور ڈر ہے کہ اس بار بھی دھوکا نہ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں ہمارا کوئی قصور نہیں، لیکن نقصان سب سے زیادہ ہم نے اٹھایا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کے دور میں "لاسٹ اینڈ ڈیمیج فنڈ” کا قیام غریب ممالک کے حق میں ایک تاریخی پیشرفت تھی۔ اسی فنڈ کی بدولت سندھ میں 20 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بلاول بھٹو زرداری: ہمارا مقابلہ کسی صوبے یا شہر سے نہیں، پورے ملک سے ہے — سندھ ترقی میں نمبر ون ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!