کراچی واٹر کارپوریشن کی نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر 48 انچ لائن میں رساؤ، مرمتی کام شروع — چند علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II کی 48 انچ قطر والی رائزنگ مین لائن میں پانی کے رساؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری: ہمارا مقابلہ کسی صوبے یا شہر سے نہیں، پورے ملک سے ہے — سندھ ترقی میں نمبر ون ہے

ترجمان نے بتایا کہ مرمت کے دوران متعلقہ وال کو بھی تبدیل کیا جائے گا، جبکہ مرمتی سرگرمیاں 24 گھنٹے کی مسلسل شفٹوں میں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو اور لائن جلد از جلد بحال کی جا سکے۔ ادارے نے مرمتی کام کو 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کے دوران نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے 11 میں سے 3 پمپس کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بھی ایک پمپ مرمتی ضرورت کے باعث بند رکھا گیا ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صفورہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن اور گلشن اقبال کے متاثرہ علاقوں میں پانی ذخیرہ کریں اور استعمال میں احتیاط برتیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی شہر کو یومیہ مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم مرمتی سرگرمیوں کے دوران تقریباً 150 ایم جی ڈی پانی کی کمی واقع ہوگی۔ اس کے باوجود شہر کو 500 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن کی نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر 48 انچ لائن میں رساؤ، مرمتی کام شروع — چند علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!