سندھ لیبر قانون سازی میں سب سے آگے ہے، محنت کش طبقے کو درپیش مسائل حل کر رہے ہیں، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ مختلف چیلنجز اور مسائل سے دوچار ہے، تاہم سندھ حکومت ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق لیبر کے معاملات پر ابھی بات چیت کر رہا ہے جبکہ سندھ پہلے ہی اس پر کام کر رہا ہے اور قانون سازی میں سب صوبوں سے آگے ہے۔

کراچی میں نوجوان کے قتل اور ریوو چھیننے والے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز منظور کالونی میں محمدی فرنیچر مارکیٹ میں منعقدہ گرینڈ فرنیچر سیل و نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر محمدی فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوھدری محمد زیشان شریف گجر، آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین رانا وحید، جنرل سیکریٹری ملک راشد، بزرگ کمیٹی کے چیئرمین ملک احسن الٰہی، سرپرست اعلیٰ وزیر بھٹی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تقریب میں بتایا گیا کہ 8 سے 12 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس نمائش اور گرینڈ سیل میں ملک بھر کے معروف فرنیچر برانڈز اور 400 سے زائد شو رومز پر 15 سے 50 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ ایونٹ شہریوں کو رعایتی نرخوں پر معیاری اور ہر قسم کا فرنیچر حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مارکیٹ میں سیل کسی مخصوص جگہ پر نہیں بلکہ پوری مارکیٹ میں منعقد کی گئی ہے، جو اپنی نوعیت کا منفرد اقدام ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کچھ روز قبل وفاقی حکومت کی ایک کمیٹی نے اجلاس بلایا، جس میں دیگر صوبوں کے افسران شریک ہوئے جبکہ سندھ کی نمائندگی انہوں نے خود بطور وزیر کی۔ اس سے واضح ہے کہ سندھ مزدوروں کے معاملات پر سب سے زیادہ سنجیدہ ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر زیشان شریف گجر نے کہا کہ یہ گرینڈ سیل صارفین کو معیاری اور اعلیٰ معیار کا گھریلو و دفتری فرنیچر مناسب داموں پر فراہم کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

One thought on “سندھ لیبر قانون سازی میں سب سے آگے ہے، محنت کش طبقے کو درپیش مسائل حل کر رہے ہیں، سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!