کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی سے نوجوان کو قتل کرکے ریوو چھیننے والے ملزمان جام شورو پولیس کے ساتھ مسلح مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق چاروں ملزمان نے واردات کے بعد مزید ایک گاڑی چھینی اور فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس کے تعاقب پر فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
اب لرنر ڈرائیونگ لائسنس آپ کی دہلیز پر، سندھ پولیس کی جانب سے موبائل وین سروس کا آغاز
ترجمان کے مطابق ملزمان نے چھینی گئی گاڑی راستے میں چھوڑ دی۔ ایس ایس پی جام شورو طارق رزاق دھاریجو نے بتایا کہ ہلاک گروہ ایک بدنام زمانہ کار لفٹر گینگ تھا جو کراچی سے بیش قیمت گاڑیاں چھین کر اندرون ملک اسمگل کرتا تھا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ یہ گروپ حیدرو مہرو گینگ کے نام سے جانا جاتا تھا، جو عرصہ دراز سے شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کی چوری اور چھینا جھپٹی میں ملوث رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں گینگ لیڈر حیدرو مہرو بھی مارا گیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد ظفر صدیق چھانگا نے کہا کہ گینگ کی کمر توڑ دی گئی ہے اور اس کارروائی سے شہریوں کو بڑی حد تک ریلیف ملے گا۔