ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا اور شراب فروش گرفتار، مقدمات درج

کراچی  — ایس ایس پی کورنگی اور ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ماڈل کالونی پولیس نے شاہ فیصل ڈویژن اور ایس ڈی پی او سعود آباد کی زیرِ نگرانی گٹکا ماوا اور شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: تین برسوں میں ساڑھے تین سو پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات، ڈیڑھ ارب کی رشوت کا انکشاف — نیب تحقیقات

پولیس کے مطابق RKV ماڈل کالونی میں جاسوسی کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران ملزم فہد ولد فضل کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 80 پوریان گٹکا ماوا اور 280 روپے نقد برآمد ہوئے۔ اس کے خلاف مقدمہ 343/2025 U/S 8(1)A GM ACT درج کیا گیا ہے۔

اسی کارروائی میں دو دیگر ملزمان سنیل اور ایشان کو شراب فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 11 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ان کے خلاف مقدمہ 344/2025 U/S 3/4 PEHO درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فہد کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں:

  • FIR No.420/2021 U/S 8-1A گٹکا ماوا ایکٹ، PS ماڈل کالونی

  • FIR No.243/2025 U/S 8-1A گٹکا ماوا ایکٹ، PS ماڈل کالونی

  • FIR No.271/2025 U/S 8-1A گٹکا ماوا ایکٹ، PS ماڈل کالونی

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم سندھ پولیس کے انٹیلی جنس ونگ کی رپورٹ نمبر F-3059/2025 میں بھی درج ہے۔

ایس ایچ او شوکت علی اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا اور شراب فروش گرفتار، مقدمات درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!