بلوچستان میں انسدادِ منشیات مہم مزید 134 ایکڑ فصل تلف

بلوچستان بھر میں انسدادِ منشیات مہم میں تیزی آگئی ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے دوران مزید 134 ایکڑ رقبے پر کاشت منشیات کی فصل تلف کردی گئی۔
Monday, 6th October 2025

محکمہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں کارروائی کے دوران 105 ایکڑ منشیات کی کاشت ختم کی گئی، جب کہ 15 ایکڑ رقبہ پانی کی کمی کے باعث خود بخود ختم ہوگیا۔ اسی طرح ضلع لورالائی میں ایکسائز انٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بنگ اور چرس کی 29 ایکڑ کاشت تلف کردی۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ رواں سال بلوچستان بھر میں اب تک 1144 ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت ختم کی جاچکی ہے۔

افسران کے مطابق صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے مہم بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی اور مزید سخت اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں گے۔

One thought on “بلوچستان میں انسدادِ منشیات مہم مزید 134 ایکڑ فصل تلف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!