اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 4 گرفتار 83 کلوگرام منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مجموعی طور پر 83 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 84 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
بلوچستان میں انسدادِ منشیات مہم مزید 134 ایکڑ فصل تلف

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

ترجمان کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 300 گرام آئس برآمد کی گئی، ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ یہ منشیات مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو فروخت کرتا تھا۔

دیگر کارروائیاں

ملتان: کوریئر آفس میں سکاٹ لینڈ سے آنیوالے پارسل سے کریم کے ڈبوں میں 120 گرام کوکین برآمد۔

پشین، کوئٹہ: ہوٹل کے قریب گاڑی سے 65 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار۔

قطبال ٹول پلازہ، اٹک: گاڑی سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

رنگ روڈ، پشاور: موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 6 کلوگرام افیون برآمد۔

راولپنڈی: کوریئر آفس میں پشاور سے آنیوالے پارسل سے کریم کے ڈبوں میں 2.310 کلوگرام افیون برآمد۔

ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں کا انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.42.59 PM WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.43.00 PM WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.43.00 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.43.00 PM 3 WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.43.01 PM WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.43.01 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.43.01 PM 2

66 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 4 گرفتار 83 کلوگرام منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!