شرافی گوٹھ پولیس کا کامیاب آپریشن، اسلحہ و منشیات سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — شرافی گوٹھ پولیس نے گزشتہ رات ٹارگٹڈ کامبنگ سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، منشیات اور گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت غلام، نوید، اکبر اور جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، 520 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جمیل اور اکبر اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

64 / 100 SEO Score

2 thoughts on “شرافی گوٹھ پولیس کا کامیاب آپریشن، اسلحہ و منشیات سمیت 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!