کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں وقاص چندا، سجاد حسین اور عثمان آفریدی شامل ہیں، جنہیں کراچی کے علاقوں صدر اور آرم باغ سے حراست میں لیا گیا۔

شرافی گوٹھ پولیس کا کامیاب آپریشن، اسلحہ و منشیات سمیت 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کی مشترکہ کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے اور 2000 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج و حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی ضبط کرلیے گئے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کے لین دین میں سرگرم تھے اور برآمد ہونے والی رقم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!