پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ عالمی شخصیات گرفتار دنیا بھر میں احتجاج
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسر شدہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
