حیدرآباد تھیٹر فیسٹیول میں عوامی دلچسپی برقرار، مزاحیہ و اصلاحی ڈرامے مقبول

حیدرآباد (کلچرل رپورٹر) — آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور محکمہ ثقافت سندھ کے اشتراک سے سندھ میوزیم حیدرآباد کے ممتاز مرزا آڈیٹوریم میں جاری 13 روزہ ”حیدرآباد تھیٹر فیسٹیول“ آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، منشیات و گٹکا ماوا برآمد

فیسٹیول کے چوتھے روز عقیل قریشی کا سندھی ڈرامہ ”قیدی جذبہ“ جبکہ پانچویں روز ہدایت کار سلیم گڈو کا اصلاحی و مزاح سے بھرپور ڈرامہ ”مفت میں بھی مہنگا“ پیش کیا گیا۔ اس ڈرامے میں کراچی اسٹیج کی مقبول جوڑی ذاکر مستانہ اور شہنی عظیم نے اپنی منفرد اداکاری سے محفل لوٹ لی، جبکہ شبیر مراد، افشین میمن، طالب مغل، نیک محمد بھٹی، آصف میمن، کزبانو اور طیب علی نے بھی شاندار پرفارمنس سے داد وصول کی۔

ڈرامے میں مہنگائی کے عوام پر اثرات کو دلچسپ اور طنزیہ انداز میں پیش کیا گیا، جسے دیکھ کر حاضرین نے فنکاروں کو زبردست تالیاں بجا کر خراجِ تحسین پیش کیا۔

فیسٹیول میں ڈائریکٹر سندھ میوزیم ذوالفقار علی پنہور، معروف شاعر و ادیب پروفیسر مرزا سلیم بیگ، آدم راٹھور اور نواب شاہ آرٹس کونسل کے روحِ رواں عزیزالحسن صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔ چیف آرگنائزر رفیق عیسانی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ”حیدرآباد تھیٹر فیسٹیول“ عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، جس میں 130 سے زائد فنکار پرفارم کر رہے ہیں۔

اس سے قبل دوسرے روز لونگ شیخ کا سندھی ڈرامہ ”زندگی رنگ ہزار“ اور تیسرے روز سیف اللہ کا اردو ڈرامہ ”تجھ پے جان قربان“ (ڈائریکشن: اسحاق راجو) پیش کیے گئے، جنہیں بھی شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

یہ فیسٹیول 8 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا اور عوام کے لیے داخلہ بالکل مفت ہے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “حیدرآباد تھیٹر فیسٹیول میں عوامی دلچسپی برقرار، مزاحیہ و اصلاحی ڈرامے مقبول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!