خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے بھیس میں 4 دہشتگرد گرفتار

خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک) — سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔

حیدرآباد تھیٹر فیسٹیول میں عوامی دلچسپی برقرار، مزاحیہ و اصلاحی ڈرامے مقبول

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ فورسز نے علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ گرفتار دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، ان کی گرفتاری دہشتگردی کے نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے بھیس میں 4 دہشتگرد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!