سعید غنی کی یو اے ای کے قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے پیر کے روز کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق علی الیان المیتھی سے یو اے ای قونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی۔

گلشن معمار پولیس کی کارروائی، مختلف مقدمات میں مفرور 3 ملزمان گرفتار

ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ، مزدوروں کی فلاح و بہبود، عوامی روابط اور حکومتی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سعید غنی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ یو اے ای کے قونصل جنرل نے بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مزدوروں کی بہبود، انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی تحفظ کے اقدامات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

2 thoughts on “سعید غنی کی یو اے ای کے قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!