کراچی (کرائم رپورٹر) ویسٹ زون میں تھانہ گلشن معمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تین مفرور و مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس بات کی تصدیق ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کی۔
قائدآباد میں جھگڑے کے دوران شہری زخمی، پولیس نے چند گھنٹوں میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد شاہد ولد محمد کریم شامل ہے جو مقدمہ نمبر 330/2024 بجرم دفعہ 489F میں مفرور تھا۔ دوسرا ملزم شاہنواز ولد غلام حسین مقدمہ نمبر 75/2025 بجرم دفعہ 430/427/34 میں مطلوب تھا جبکہ تیسرا ملزم محمد طارق ولد سعید مقدمہ نمبر 436/2024 بجرم دفعہ 489F میں مفرور تھا۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

