اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار، 150 کلوگرام منشیات برآمد

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

سہراب گوٹھ میں پولیس کا ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن، 75 سے زائد مشکوک افراد زیر حراست

ترجمان اے این ایف کے مطابق 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جب کہ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 42 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ایئرپورٹ کراچی کے کارگو شیڈ میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب 7.320 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ اسی طرح ہارو ٹول پلازہ اٹک کے قریب رکشہ سے 12 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں فیصل مسجد کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 1 کلو آئس اور 1 کلو مشکوک کیمیائی مواد برآمد کیا گیا اور خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی خان کے فوارہ چوک کے قریب کارروائی میں ایک ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی، جب کہ کورنگی کراچی کے قریب جھاڑیوں سے 9.800 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے کچ سردار میں صحرائی مقام پر قائم ایک فیکٹری سے 120 کلوگرام بھنگ بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار، 150 کلوگرام منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!