کراچی (اسٹاف رپورٹر) — تھانہ سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ اور اطراف میں ایسٹ پولیس کی جانب سے مطلوب منشیات فروشوں اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف مؤثر و ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
سندھ حکومت کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی اور ای وی ٹیکسی سروس دسمبر میں لانچ ہوگی
ترجمان پولیس کے مطابق یہ آپریشن ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی ایسٹ کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا، جس کی براہِ راست نگرانی ایس پی سہراب گوٹھ کر رہے ہیں۔
آپریشن میں تھانہ سہراب گوٹھ، سچل، مبینہ ٹاؤن اور سائٹ سپر ہائی وے کے ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز، انٹیلیجنس اسٹاف، ایسٹ پولیس کی بھاری نفری اور لیڈیز پولیس شریک ہیں۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے آغاز سے قبل علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے، جب کہ مشکوک گھروں اور مقامات کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ بائیو میٹرک ڈیوائسز کے ذریعے مشتبہ افراد کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے اور اب تک 75 سے زائد مشکوک اشخاص کو بغرض تصدیق پولیس تحویل میں لیا جا چکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، شہریوں کا تحفظ اور علاقے میں سرگرم جرائم پیشہ و مطلوب عناصر کی گرفتاری ہے۔
Keyword (Meta): سرچ آپریشن
Tags (English): Karachi, Sohrab Goth, East Police, Search Operation, Drug Dealers, Afghan Nationals, Crime, Law Enforcement
