ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 14 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سہراب گوٹھ میں پولیس کا ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن، 75 سے زائد مشکوک افراد زیر حراست

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں شامل ملزمان میں 6 اسٹریٹ کرمنلز، ایک منشیات فروش اور 4 گٹکا ماوا فروش بھی شامل ہیں۔ گلشنِ اقبال، شارع فیصل، بہادرآباد، محمود آباد، مبینہ ٹاؤن، سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں دو خطرناک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 پستول بمعہ ایمونیشن، 105 گرام چرس، 335 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 39 کلو چھالیہ، ایک موٹر سائیکل، 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں سید عبدالہادی، شفیق خان، فیصل نواز، ذیشان، ذوہیب، عابد، اسامہ، احمد علی، ذیشان علی، سجاد، رمضان، اسداللہ، نور آغا اور محمد بلال شامل ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 14 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!