کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان رینجرز (سندھ) نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری آپریشن کے دوران خفیہ اطلاع پر دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کر لیں۔ کارروائیاں کراچی کے علاقے 100 فٹ روڈ یوسف گوٹھ اور حب چیک پوسٹ پر کی گئیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد شدہ سامان میں ٹائروں اور ٹیوبز، چائنہ نمک، آٹو پارٹس، ایرانی کپڑا، انجن آئل، ملک پیک، ٹائل پٹیاں، شیمپو، چھالیہ اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔
رینجرز نے ضبط شدہ سامان 4 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا۔
پاکستان رینجرز (سندھ) کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر فراہم کریں۔ رینجرز نے یقین دہانی کرائی کہ اطلاع دہندگان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔