ایوانِ اقبال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اس پالیسی کے تحت تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ نوجوانوں سمیت خواتین کو بھی باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
دبئی نے ویزا ضوابط میں تبدیلیاں کیں چار نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف رہائشی پرمٹس کی نئی سہولتیں
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ آئندہ تین برسوں میں 7 لاکھ 80 ہزار نوجوان جاپان، ایک لاکھ 25 ہزار ساؤتھ کوریا جبکہ 20 لاکھ نوجوان سعودی عرب اور قطر میں روزگار حاصل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 8 لاکھ نوجوان بیرون ملک جا چکے ہیں اور دسمبر 2025 تک 10 لاکھ کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایگری کلچر، ٹورازم اور گرین جابز جیسے شعبوں میں بھی مواقع دیے جائیں گے جبکہ 10 نئے بزنس رجسٹرڈ کیے جائیں گے۔ مزید برآں اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار ملنے پر 10 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔
رانا مشہود نے واضح کیا کہ یہ پروگرام کسی جماعت یا طبقے کے لیے مخصوص نہیں بلکہ سب پاکستانیوں کے لیے ہے اور نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر مواقع ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کی شروعات آج ہو رہی ہے۔
