محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں شدید گرمی کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہے گا لیکن محسوس ہونے والی گرمی 43 ڈگری تک پہنچ سکتی ہے۔
لاہور نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجر لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کا اعلان
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کراچی کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے جس سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آج اور کل عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بھی بارش برسنے کی پیش گوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہا جا سکے۔
