ہیری کین کا نیا ریکارڈ بائرن میونخ کے لیے 100 گول رونالڈو اور ہالینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

انگلینڈ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے جمعہ کے روز بائرن میونخ کے لیے کھیلتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ ویرڈر بریمن کے خلاف 4-0 کی شاندار کامیابی میں دو گول اسکور کرکے وہ کلب کے لیے صرف 104 میچوں میں 100 گول تک پہنچنے والے کھلاڑی بن گئے۔
ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی کار لفٹر گروہ گرفتار گاڑی اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد

کین نے یورپ کی ٹاپ فائیو لیگز میں کسی کلب کے ساتھ تیز ترین 100 گول مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جو اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو اور ایرلنگ ہالینڈ کے پاس 105 میچز میں تھا۔

بائرن کے کوچ ونسنٹ کمپنی نے کین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "اس نے صرف گول نہیں کیے بلکہ ٹیم کے دفاعی کام میں بھی شاندار کردار ادا کیا ہے۔”

جمعہ کے میچ میں جوناتھن طہ اور کونراڈ لائمر نے بھی ایک ایک گول اسکور کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بائرن نے بنڈس لیگا سیزن کے ابتدائی پانچ میچز میں مسلسل پانچ فتوحات حاصل کر لیں۔

کین نے اپنے 99 ویں اور 100 ویں گول وقفے سے ذرا پہلے اور دوسرے ہاف میں اسکور کیے۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا:
"یہ میرے لیے بھی دیوانہ پن ہے۔ اس عظیم کلب کے لیے 100 گول تک پہنچنا اعزاز ہے، اور اتنی جلدی ایسا کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔”

ٹوٹنہم کے سابق اسٹرائیکر نے اس سیزن میں اب تک 8 میچز میں 15 گول اسکور کیے ہیں۔ ان کی شاندار فارم نے منتقلی کی افواہوں کو جنم دیا ہے، تاہم کین نے بارسلونا یا پریمیئر لیگ واپسی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔

کین کا کہنا تھا کہ وہ بائرن میں اپنے مستقبل کو لے کر مطمئن ہیں:
"میں یہاں بہت خوش ہوں۔ معاہدے میں دو سال باقی ہیں اور میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ فی الحال میرا ذہن کہیں اور نہیں ہے۔”

One thought on “ہیری کین کا نیا ریکارڈ بائرن میونخ کے لیے 100 گول رونالڈو اور ہالینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!