تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین کار لفٹر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے چوری شدہ کار، اسلحہ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کیے گئے۔
گلگت بلتستان 68 روزہ تاجر دھرنا ختم وفاقی حکومت سے معاہدہ طے
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مصباح الحق ولد طارق محمود، سید محسن زیدی ولد سید ہادی زیدی اور سید معاذ حسین شاہ ولد سید سجاد حسین شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان چوری شدہ گاڑی نمبر BGG-648 میں سوار تھے، جو تھانہ ماڈل کالونی کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ اس واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 314/2025 بجرم دفعہ 381-A ت پ درج ہے۔
برآمدگی میں چوری شدہ گاڑی، نائن ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈ لوڈ میگزین، 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، موبائل فون اور لیپ ٹاپ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں:
الزام نمبر 313/2025 بجرم دفعہ 379/34 ت پ
الزام نمبر 314/2025 بجرم دفعہ 381-A ت پ
الزام نمبر 315/2025 بجرم دفعہ 23-1A سندھ آرمز ایکٹ
الزام نمبر 316/2025 بجرم دفعہ 23-1A سندھ آرمز ایکٹ شامل ہیں۔
مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم سید محسن زیدی کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں:
الزام نمبر 66/2025 بجرم دفعہ 9(2)4 سی این ایس 2024 تھانہ ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی
الزام نمبر 135/2025 بجرم دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان تھانہ چاکیواڑہ کیماڑی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
