لکی مروت سیکیورٹی فورسز کا آپریشن بھارتی پراکسی گروہ کے 17 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ہیری کین کا نیا ریکارڈ بائرن میونخ کے لیے 100 گول رونالڈو اور ہالینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے علاوہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست خارجی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

One thought on “لکی مروت سیکیورٹی فورسز کا آپریشن بھارتی پراکسی گروہ کے 17 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!