اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث سعودی عرب سے ملنے والے حج کوٹہ میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا حصہ ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 19 ستمبر سے اب تک صرف 1800 درخواستیں جمع ہو سکی ہیں، حالانکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 40 ہزار عازمین کے لیے کوٹہ مختص ہے۔
وزارت نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو خط لکھا ہے جس میں بُکنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر مقرر ہے۔
