وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک (نمائندہ خصوصی) — وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف واشنگٹن کے دورے کے بعد نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اہم خطاب کریں گے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ، 160 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور

وزیراعظم اپنے خطاب میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے اور عالمی برادری کو ان دیرینہ تنازعات کے حل کی ضرورت پر زور دیں گے۔ اس کے علاوہ وہ دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے سنگین عالمی چیلنجز پر بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

خطاب میں مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن، غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے حوالے سے پاکستان کا دوٹوک مؤقف اجاگر کیا جائے گا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!