کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کی زیر صدارت ہائی پاورڈ مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی زیر صدارت پانچواں ہائی پاورڈ مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری ایکسائز، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، کمانڈر اے این ایف سندھ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی سمیت پولیس، کسٹم، ایچ ای سی، انٹیلیجنس بیورو، محکمہ تعلیم، سندھ فوڈ اتھارٹی اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

کراچی: ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، بینکوں سے کیش نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

اجلاس میں پچھلے اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں، اس ضمن میں تمام اداروں کو مشترکہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے انٹیلیجنس بیورو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اقدامات کے نتیجے میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف خوف پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک طلباء پر رینڈم ٹیسٹ کیے جائیں اور ان کی شناخت پوشیدہ رکھی جائے۔

مکیش چاولہ نے ہدایت دی کہ نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان کے ساتھ الگ اجلاس بلایا جائے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ مختلف انرجی ڈرنکس، تیار کھانے اور تعلیمی اداروں کی کینٹینز میں بھی رینڈم ٹیسٹ کرے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ویپ کی صوبے بھر میں بندش کے لیے سندھ کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی جبکہ پوست کی فصل کی بوائی سے قبل ہی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ طے شدہ نقاط پر ایک ماہ کے اندر فریم ورک مکمل کرکے محکمہ قانون کو ارسال کیا جائے۔

یہ اجلاس محکمہ ایکسائز کے ترجمان شبیر علی بابر کی جانب سے میڈیا کو جاری کیا گیا۔

One thought on “کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کی زیر صدارت ہائی پاورڈ مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!