کراچی: ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، بینکوں سے کیش نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بینک اور اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالقادر اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گلشن اقبال بلاک 10 سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گروہ کا ایک کارندہ بینک کے اندر داخل ہوکر شہریوں کی ریکی کرتا تھا اور کیش نکلوانے کے بعد باہر کھڑے ساتھیوں کو اطلاع دیتا تھا۔ باہر موجود ملزمان شہری کا پیچھا کرکے لوٹ مار کرتے اور باآسانی فرار ہوجاتے تھے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جن میں 2022 میں کورنگی میں 23 ہزار روپے، ملیر کے نجی بینک کے باہر 48 ہزار روپے، شاہ فیصل میں اے ٹی ایم سے نکلنے والے شہری سے 9 ہزار روپے، کورنگی نمبر 2 پر لوٹ مار، ایک اور شہری سے 65 ہزار روپے، ملیر میں رواں سال بینک کے باہر 50 ہزار روپے اور کورنگی میں پرائز بانڈ کی واردات شامل ہیں۔

ایس آئی یو پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے اور مزید وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، بینکوں سے کیش نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!