درابن میں آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی کے 13 خوارج ہلاک کر دیے، بھاری اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (اسٹاف رپورٹر) — سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر 2025 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک مؤثر آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم مبینہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری کردہ بیان میں بتائی۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا پنجاب کا تنظیمی دورہ مکمل، کراچی واپسی پر اجلاس اور ملاقاتیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران افواجِ پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک شدہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس اور آپریشنل ریکارڈ میں متعدد سنگین وارداتیں درج ہیں جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش حملے کی سہولت کاری، سرکاری افسران کا اغوا اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ شامل بتائی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کے بھارتی حمایت یافتہ عناصر کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام تر کاروائیاں موثر انداز میں جاری رکھیں گی۔

53 / 100 SEO Score

2 thoughts on “درابن میں آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی کے 13 خوارج ہلاک کر دیے، بھاری اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!