کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری پنجاب کا تنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کی قیادت میں تنظیمی امور کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جن میں مختلف فیصلے اور کارکنان کو ہدایات دی گئیں۔
ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام
تنظیمی دورے کے دوران ثروت اعجاز قادری نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ ختمِ نبوت کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت بھی کی۔ انہوں نے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنی تحریک کا مقصد عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ، اتحادِ امت اور ملک میں امن و محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عقیدۂ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے اور پاکستان سنی تحریک ہمیشہ اس مشن پر ثابت قدم رہی ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اتحاد، ایثار اور قربانی کے جذبے کے ساتھ دین کی خدمت اور عوام کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے اور پاکستان سنی تحریک ہمیشہ اس کے دفاع میں صفِ اول میں رہی ہے۔
