اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ طبی تعلیم کے فروغ کے لیے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح ایک اہم سنگ میل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسلام آباد میں کنگ حماد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کا باضابطہ افتتاح کیا۔

درابن میں آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی کے 13 خوارج ہلاک کر دیے، بھاری اسلحہ برآمد

افتتاحی تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و بحرین کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا بھی مظہر ہے۔

WhatsApp Image 2025 09 24 at 8.03.06 PM WhatsApp Image 2025 09 24 at 8.03.06 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 24 at 8.03.06 PM 2

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!