کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی خصوصی ہدایت پر ضلع جنوبی پولیس نے معاشرتی فلاح و بہبود کے اقدامات کے تحت نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں بوٹ بیسن اور اطراف کے علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران متعدد نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لے کر بحالی مراکز منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی مہزور علی کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی پولیس صرف جرائم کے خاتمے تک محدود نہیں بلکہ سماجی اصلاح کے لیے بھی سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نشے کے عادی افراد کو بحالی مراکز بھیجنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ صحت مند زندگی اختیار کر کے دوبارہ معاشرے کے کارآمد اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔